Friday, April 26, 2024

  ماڈل ایان کے خلاف 3 ماہ بعد بھی کسٹم انٹیلی جنس کوتفتیش کی اجازت نہ مل سکی

   ماڈل ایان کے خلاف 3 ماہ بعد بھی کسٹم انٹیلی جنس کوتفتیش کی اجازت نہ مل سکی
July 11, 2015
راولپنڈی(92نیوز)ماڈل ایان کے خلاف تین ماہ بعد بھی کسٹم انٹیلی جنس کو منی لانڈرنگ کی تفتیش کی اجازت نہ مل سکی ،وکالت نامے کو جواز بنا کر ملزمہ کے وکیل دسویں مرتبہ  بھی درخواست پر التوا لینے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق کسٹم کی خصوصی عدالت میں ماڈل ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ خرم لطیف کھوسہ نے  ملزمہ ایان کی طرف سے وکالت نامہ عدالت میں پیش کرتے ہوئے جواز پیش کیا کہ انہیں آج ہی  وکیل مقرر کیا  گیا  ہے،،لہذا دلائل کے لئے آئندہ کی تاریخ مقرر کی جائے۔ جس پر کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے استفسار کیا کہ آپ تو ہر پیشی پر ملزمہ کے ساتھ پیش ہوتے ہیں بلکہ وکیل کی حیثیت سے آئندہ کی تاریخیں بھی لیتے رہے ہیں،ا  یسے اقدامات سے درخواست پر سماعت متاثر ہورہی ہے ۔ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر امین فیروز نے بھی مخالت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ڈیوٹی جج کی عدالت میں سردار اسحاق نے نقول بھی حاصل کی ہیں ،، آج درخواست پر بحث کا آغاز کیا جائے ،، عدالت نے درخوست پر سماعت 13جولائی تک موخر کردی جبکہ عدالت کی آرڈر شیٹ پر درج کیا گیا کہ وکلا کی تیاری مکمل ناہونے کی وجہ سے درخواست پر کاروائی نہیں ہوسکی۔