Friday, March 29, 2024

ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی

ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی
June 17, 2015
لاہور(92نیوز)چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ جسٹس منظور ملک نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے ہائی کورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کو بھجوادی ۔ تفصیلات کے  مطابق ماڈل ایان علی نے اپنی ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی میں درخواست دائر کی تاہم راولپنڈی بنچ میں کسٹم جج کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہ درخواست پرنسپل سیٹ بھجوادی گئی۔ بدھ کے روز یہ درخواست لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ کو موصول ہوگئی ہے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور ملک نے درخواست لاہورہائی کورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کو بھجوادی تاکہ اس پر سماعت ہوسکے۔ ایان علی نے قانون دان سردار لطیف کھوسہ کے توسط سے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ ان پر پر منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایان علی  کی  درخواست ضمانت  منظورکرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا جائے۔