Friday, April 26, 2024

ماڈل ایان علی کو کسٹمز عدالت راولپنڈی نے اشتہاری قرار دے دیا

ماڈل ایان علی کو کسٹمز عدالت راولپنڈی نے اشتہاری قرار دے دیا
March 9, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) کسٹمز عدالت راولپنڈی نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث  ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ راولپنڈی کی کسٹمز عدالت نے  ماڈل ایان علی کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے، کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ ایان علی کرنسی اسمگلنگ  کیس کی سماعت راولپنڈی کی کسٹمز عدالت میں ہوئی  ، عدالت نے ملزمہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری  جاری کئے اور ہدایت کی کہ سیشن جج کراچی کو خط لکھ کر  مجسٹریٹ تعینات کرنے کا کہا جائے ۔ ملزمہ ایان علی کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے  ، پراسیکیوٹر اور  تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ ملزمہ کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کی جائیداد کی تفصیلات دی جائیں، دو ماہ کی مہلت دی جا چکی ہے مگر ملزمہ پھر بھی نہیں آئی ۔