Friday, April 19, 2024

  ماڈل ایان علی ضمانت کیس، کسٹم حکام کو نوٹس جاری

   ماڈل ایان علی ضمانت کیس، کسٹم حکام کو نوٹس جاری
June 19, 2015
لاہور(92نیوز)لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھبیس جون کو جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی تو ماڈل ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایان علی کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں کسٹم بنچ نہ ہونے کی بنا پر ضمانت کیس کو پرنسپل سیٹ پر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ماڈل کیخلاف ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بناءپردرخواست ضمانت منظور کرنے کی ا ستدعا کی جس پر عدالت نے کسٹم حکام کو چھبیس جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔