Sunday, September 8, 2024

ماڈل ایان علی ابھی تک اپنا نام ای سی ایل سے خارج کرانے میں ناکام

ماڈل ایان علی ابھی تک اپنا نام ای سی ایل سے خارج کرانے میں ناکام
January 15, 2016
کراچی(92نیوز)نیا سال بھی اچھی خبریں نہ لایا ماڈل ایان علی اپنا نام ای سی ایل سے خارج کرانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ پہنچیں مگر سماعت ہی نہ ہوئی جس پر ڈالر گرل کو مایوس واپس لوٹنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق نئے سال میں بھی اچھی خبریں نہیں کرنسی اسمگلنگ کیس میں کبھی پیشی تو کبھی بیرون ملک یاترا  کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں حاضری مگر ڈالر گرل کے لئے مسائل ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ ماڈل ایان علی پہنچیں آج سندھ ہائیکورٹ  ای سی ایل سے نام نکلوالنے کے لئے کیس کی سماعت شروع ہی نہ ہوئی تو ماڈل کو ہوئی مایوس بنی سنوری ایان علی نے عدالت حاضری کے بعد پھر خاموشی سے واپسی کی راہ لی۔ دوسری جانب اسلام آباد کی کسٹمز عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی متعدد مرتبہ پیش ہو چکی ہیں فرد جرم عائد ہونے کے بعد ایان نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔