Friday, April 26, 2024

ماڈل ایان سے مبینہ پلاٹوں کی فائلیں خریدنے والے پراپرٹی ڈیلر روپوش

ماڈل ایان سے مبینہ پلاٹوں کی فائلیں خریدنے والے پراپرٹی ڈیلر روپوش
April 3, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان سے مبینہ طور پر پلاٹوں کی فائلیں خریدنے والے پراپرٹی ڈیلر روپوش ہوگئے۔ ایک ڈیلربیرون ملک چلا گیا جبکہ دوسرے نے بیان دینے سے معذرت کرلی ۔ کسٹمز انٹیلی جنس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایان کے خلاف چالان پراپرٹی ڈیلروں کے بیانات میں تا خیرکی وجہ سے التواکا شکارہوگیا ہے۔ ایان نےاپنے ابتدائی بیان میں  پانچ لاکھ ڈالرز سے متعلق بتایا تھا کہ اس نے ممتازاورنجیب نامی ڈیلروں کو پانچ پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی تھیں۔ ملزمہ کے بیان پرکسٹمز تفتیشی ٹیم نے دونوں ڈیلروں کوطلبی کے سمن جاری کئے  لیکن کسی ڈیلرنے بھی اپنا بیان قلمبند نہیں کروایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجیب ہارون نامی ڈیلراس وقت برطانیہ میں ہے جبکہ ممتازنامی ڈیلربھی طلبی کےباوجودبیان قلمبند  کرانے سےگریزاں ہے۔