Thursday, April 18, 2024

ماڈل اریبہ قتل کیس نامزد ملزم کی ضمانت منظور

ماڈل اریبہ قتل کیس نامزد ملزم کی ضمانت منظور
June 5, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور کی سیشن عدالت نے ماڈل اریبہ قتل کیس کے نامزد ملزم کی ضمانت منظور کرکے رہائی کاحکم جاری کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی تو عدالت کے روبرو ملزم فاروق کی جانب سے بتایاگیا کہ شیرا کوٹ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔ مخالفین کے کہنے پر مقدمہ میں پھنسایاگیا جبکہ کسی شحض نے میرے خلاف گواہی بھی نہیں دی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم فاروق کے خلاف جو شواہد ملے ہیں وہ ٹھوس نہیں ہیں،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم فاروق کی ضمانت منظور کرلی اور رہائی کاحکم جاری کردیا۔