Tuesday, April 23, 2024

ماپم کا بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

ماپم کا بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ
April 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر پر ناجائز بھارتی قبضہ، محاصرہ، کرفیو اور لاک ڈاؤن کیخلاف ماپم نے بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ماپم ، بھارت ، مقبوضہ جموں و کشمیر ، جاری محاصرہ ختم ، مطالبہ ، اسلام آباد ، 92 نیوز آسیان خطے پر مشتمل ملائیشین مشاورتی کونسل برائے اسلامی تنظیمات ماپم نے اعلامیہ جاری کردیا، ماپم کے اعلامیہ کے مطابق بھارت، کشمیریوں کے حقوق سلب کرنا، دباؤ بڑھانا اور پُرتشدد قوانین کی تشکیل بند کرے۔ بھارتی حکومت، اجراء کردہ "جموں و کشمیر تنظیم نو حکم نامہ 2020ء" قابل مذمت ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تنظیم ںے بھارت، اقوام متحدہ اور دنیا کے سامنے 6 مطالبات رکھ دئیے ہیں۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور صدر سلامتی کونسل سے مقبوضہ کشمیر کی آبادی میں تبدیلی کی بھارتی کوشش روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قیدی رہا، مواصلاتی بندش ختم اور طبی سہولیات فراہم کرے، اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے بھی زور دیا گیا۔ ماپم کے مطابق عالمی ادارہ صحت بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وبا بارے صحت سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرے۔ اسلامی تعاون تنظیم، مقبوضہ کشمیر بارے غاصبانہ قوانین کے خاتمے کیلئے بھارت پر اپنی پوزیشن دوہرائے۔ اعلامیہ میں بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصبانہ اقدامات، آبادی کا تناسب تبدیل کرنا گہری سازش قرار دیا گیا۔ ماپم کے مطابق بھارت عالمی تسلیم شدہ متنازعہ خطے کا تشخص یکطرفہ طور پر تبدیل نہیں کر سکتا۔ ماپم تنظیم میں ملائیشیاء، انڈونیشیاء، برونائی، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، میانمر سمیت آسیان ممالک شامل ہیں۔