Thursday, April 25, 2024

مانگے تانگے کی حکومت بنانیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ

مانگے تانگے کی حکومت بنانیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ
January 1, 2019
کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ  مانگے تانگے کی حکومت بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،ان  کی اکثریت ہی کیا ہے جو ایسے خواب دیکھ رہے ہیں ، پی ٹی آئی والے وفاق میں اپنی فکر کریں ، حکومت معیشت میں بہتری کے بجائے دوسرے کاموں میں لگی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرکاری ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی  سال نو کے پہلے ورکنگ ڈے پر اچانک نیو سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور عملے کی حاضریاں بھی چیک کیں ۔ وزیر اعلیٰ نے اسٹاف کے غیرحاضر ہونے پر شدید غصے کا اظہار بھی کیا  ۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی کوئی پرواہ نہیں ۔ مراد علی شاہ نے سندھ میں فارورڈ بلاک کی خبروں کو مسترد کردیا  اور کہا کہ سندھ سرکار کو کسی قسم کا خطر نہیں ، وفاقی حکومت معیشت ٹھیک کرنے کی بجائے دوسرے کام کررہی ہے ۔