Monday, May 13, 2024

مانگا منڈی، مبینہ طور پر ظالم ماں نے 2 کم سن بچوں کو آگ لگا کر ابدی نیند سلا دیا

مانگا منڈی، مبینہ طور پر ظالم ماں نے 2 کم سن بچوں کو آگ لگا کر ابدی نیند سلا دیا
February 23, 2021

لاہور (92 نیوز) گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے، لاہور کے علاقہ مانگا منڈی میں مبینہ طور پر ظالم ماں نے 2 کم سن بچوں کو آگ لگا کر ابدی نیند سلا دیا،گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ بچوں کے دادا کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مانگا منڈی کے علاقہ کوٹ اسد اللہ خان میں 2 بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کا معاملہ، کم سن بچوں کے دادا کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت بچوں کی والدہ تنزیلہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ کی اپنے خاوند وقاص سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اس نے خودکشی اور بچوں کو مارنے کی دھمکی دی۔ لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر وقاص گھر سے باہر گیا تو تنزیلہ نے بچوں کو کمرے میں بند کر کے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد آتشزدگی کی کال چلائی گئی لیکن موقع پر پہنچے تو صرف بیڈ جھلا ہوا تھا جس سے واقعہ مشکوک لگا۔

مانگا منڈی پولیس نے آگ لگنے کے واقع کے فوری بعد تنزیلہ بی بی اور اس کے خاوند کو حراست میں لے لیا تھا۔