Thursday, May 9, 2024

مانچسٹریونائیٹڈ کو لیسسٹر سٹی کے ہاتھوں شکست نے مانچسٹر سٹی کا ٹائٹل کنفرم کردیا

مانچسٹریونائیٹڈ  کو لیسسٹر سٹی کے ہاتھوں شکست نے مانچسٹر سٹی کا ٹائٹل کنفرم کردیا
May 12, 2021

لندن (92 نیوز) مانچسٹریونائیٹڈ کو لیسسٹر سٹی کے ہاتھوں شکست نے مانچسٹر سٹی کا ٹائٹل کنفرم کردیا۔ مانچسٹر سٹی کو 80 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر واضح برتری ملی گئی۔

پریمیئر لیگ کےاہم میچ میں مانچسٹریونائیٹڈ کو لیسسٹر سٹی کے ہاتھوں شکست  نے مانچسٹرسٹی کو چیمپئن بنا دیا ۔ ٹائٹل کی دوڑ میں رہنے کے لیے مانچسٹر یونائیٹڈ کو لیسسٹر سٹی کے خلاف میچ جیتنا ضروری تھا  لیکن لیسسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو،ایک سے مات دے دی۔

مانچسٹر سٹی نے 5 ویں بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔