Tuesday, May 7, 2024

مانچسٹر یونائیٹڈ نے پی ایس جی کو شکست دیدی

مانچسٹر یونائیٹڈ نے پی ایس جی کو شکست دیدی
October 21, 2020

لندن (92 نیوز)فٹبال چیمپئنز لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، مانچسٹر یونائیٹڈ  نے پی ایس جی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دےدی ۔ بارسلونا نے  فیرنکاروس کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے مات دی ،یووینٹس نے ڈائنا موکیف کو دو صفر سے ہرادیا۔

فٹبال چیمپئنز لیگ میں پہلے مرحلے میں کا آغاز ہو گیا ،  مانچسٹر یونائیٹڈ ، بارسلونا اور یووینٹس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ  کی ٹیم پی ایس جی کے مدمقابل ہوئی، دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا،پہلے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔

دوسرے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر میچ برابر کر دیا ، میچ کے اختتامی لمحات میں 87ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے مارکس ریشفورڈ  نے گول کر کے ٹیم کو دو، ایک سے کامیابی دلائی۔

دوسرے میچ میں بارسلونا  اورفیرنکاروس  کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ، بارسلونا نے حریف ٹیم کو مکمل طور پر بے بس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی، اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک گول اسکور کیا۔

یووینٹس اور ڈائناموکیف  کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہوئیں، یووینٹس کی ٹیم نے دو صفر سے میچ اپنے نام کرلیا۔