Friday, May 17, 2024

 مانچسٹر یونائیٹڈ نے برنلے کو دو صفر سے شکست دیدی

 مانچسٹر یونائیٹڈ نے برنلے کو دو صفر سے شکست دیدی
December 30, 2019
لندن ( 92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال  میں  مانچسٹر یونائیٹڈ  نے برنلے کو دو صفر سے شکست دے دی، دلچسپ مقابلے کے بعد ناروچ اور ٹوٹنہم کے درمیان  دوسرا میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔ پہلے میچ میں ٹوٹنہم اور نوریچ کی ٹیمیں  مد مقابل ہوئیں ، دنوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، نوریچ کی ٹیم نے کھیل کے آغاز میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی ، پہلے ہاف میں ٹوٹنہم کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی ۔ دوسرے ہاف کے آغاز پر ٹوٹنہم کی جانب سے کرسچن ایرکسن  نے گول داغ کر میچ برابر کر دیا،ٹوٹنہم کی جانب سے سرجیے اوریئر  نے اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر نوریچ کو برتری دلا دی۔ میچ کے آخری لمحات نے ہیری کین نے پیلنٹی پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے  برنلے کو دو صفر سے شکست دی۔