Sunday, May 12, 2024

مانچسٹر ٹیسٹ، قومی ٹیم آج 139 رنز سے پہلی اننگز کو آگے بڑھائے گی

مانچسٹر ٹیسٹ، قومی ٹیم آج 139 رنز سے پہلی اننگز کو آگے بڑھائے گی
August 6, 2020
مانچسٹر (92 نیوز) مانچسٹر ٹیسٹ پہلے روز کھیل کے اختتام پاکستان نے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا ئے، بابر اعظم 69 اور شان مسعود 46 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کر دیا گیا تھا۔ مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم آج 139 رنز سے پہلی اننگز کو آگے بڑھائے گی۔ پہلے روز بابر اعظم اور شان مسعود نے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل جلد ختم کر دیا گیا، پاکستان نے دن کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا ئے۔ اوپنر عابد علی اور کپتان اظہر علی متاثر کن پرفارمنس نہ دکھا سکے، عابد علی 16 اور اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم اور شان مسعود کی ذمہ دارنہ بیٹنگ نے ٹیم کا ا سکور 139 رنز تک  پہنچایا، بابر اعظم نے کیر ئیر کی 14 ویں نصف سنچری اسکور کی، اسٹار بلے باز 69 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ شان مسعود نے بھی محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور 46رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ  کے سابق  کپتان ناصر حسین بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس پلیئر ہے اور بابر اعظم نے ٹیسٹ میں بھی اپنی پرفارمنس سے متاثر کیا ہے۔