Saturday, April 20, 2024

مانچسٹر ٹیسٹ، انگلینڈ کی پہلی اننگز 9 وکٹ 469 رنز پر ڈیکلیئر، ویسٹ انڈیز کے ایک وکٹ پر 32 رنز

مانچسٹر ٹیسٹ، انگلینڈ کی پہلی اننگز 9 وکٹ 469 رنز پر ڈیکلیئر، ویسٹ انڈیز کے ایک وکٹ پر 32 رنز
July 18, 2020
مانچسٹر (92 نیوز) مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 32 رنز بنا لیے، اسے انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 437 رنز درکار ہیں۔ اولڈٹریفورڈ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 16 کے مجموعی اسکور پر جان کیمبل بارہ رنز بناکر چلتے بنے۔ کھیل ختم ہوا تو بریتھویٹ 6 اور جوزف 14 رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 469 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔ انگلش ٹیم کی اننگز کی خاص بات ڈوم سبلی اور بین اسٹوکس کی شاندار سنچریاں تھیں۔ ڈوم سبلی 120 اوربین اسٹوکس 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔