Friday, April 26, 2024

مانچسٹر میں وَن کلچر کے نام سے بین الثقافتی شو

مانچسٹر میں وَن کلچر کے نام سے بین الثقافتی شو
October 2, 2019
مانچسٹر ( 92 نیوز) مانچسٹر میں ون کلچر کے نام سے بین الثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کی ثقافت کے رنگ بکھر گئے ۔ مانچسٹر کے مقامی ہال میں وَن کلچر کے نام سے رنگا رنگ بین الثقافتی  شو کا انعقاد کیا گیا  ۔ پاکستان،  ایران اور افریقہ سمیت مختلف ممالک کے فنکار شریک ہوئے، جنھوں نے دلفریب پرفارمنسز کے ذریعے شرکا سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں ننھے فنکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، ڈھول بجا کر شُرکاء کو رقص پر مجبور کردیا ۔ تقریب میں کھانے پینے اور دوسری اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، جن میں لوگوں کا خوب رش دیکھنے میں آیا، ایونٹ کرانے کا مقصد آپس میں پیار، محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ ملٹی کلچرل ایونٹ جہاں ایک دوسرے کو قریب لاتے ہیں وہیں اِن سے دیگر ثقافتوں کو سمجھنے کا بھی موقع مِلتا ہے۔