Tuesday, May 21, 2024

مانچسٹر ، منی لانڈرنگ پر دو پاکستانی نژاد شہریوں کو جیل بھیج دیا گیا

مانچسٹر ، منی لانڈرنگ پر دو پاکستانی نژاد شہریوں کو جیل بھیج دیا گیا
October 13, 2018
مانچسٹر (92 نیوز) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہونے پر دو پاکستانی نژاد شہریوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ عبدل حسن اور مختار حسین کو اکیس اکیس ماہ قید اور ایک سو پچاس گھنٹے تک کمیونٹی سروس کی سزا سنائی گی ۔ حکام کے مطابق دونوں مجرموں کو دو ہزار پندرہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مختار حسین کی گاڑی اور عبدل  حسن کے اپارٹمنٹ سے تقریبا دو لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوئے تھے ۔ دونوں نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کیا۔