Friday, March 29, 2024

مانچسٹر ، مشکوک پیکٹ پربم ڈسپوزل عملےکی جانب سےکنٹرول دھماکا

مانچسٹر ، مشکوک پیکٹ پربم ڈسپوزل عملےکی جانب سےکنٹرول دھماکا
April 26, 2018
مانچسٹر (92 نیوز) برطانیہ کے مانچسٹر ائیر پورٹ کے ٹرمینل ٹو سے ملنے والے مشکوک پیکٹ کو کنٹرولڈ دھماکے  سے  تباہ کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر ائیر پورٹ کے ٹرمینل ٹو پر مشکوک پیکٹ کی اطلاع ملی جس کے بعد   ٹرمینل کو  فوری خالی کرا لیا گیا۔ اس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر  پہنچ گیا جنہوں نے کنٹرولڈ دھماکے سے مشکوک پیکٹ تباہ کیا۔ واقعے کے بعد  ٹرمینل ٹو  پر  معطل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔