Tuesday, April 23, 2024

مانچسٹر سٹی نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی

مانچسٹر سٹی نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی
May 5, 2021

لندن (92 نیوز) مانچسٹر سٹی نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ مانچسٹرسٹی نے سیمی فائنل کی دوسری لیگ میں پی ایس جی کو دو صفر سے شکست دی۔

برف باری میں کھیلے گئے سیمی فائنل کی دوسری لیگ میں مانچسٹر سٹی اور پی ایس جی کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے ریاض مہریز نے کھیل کے آغاز پر ہی گول داغ کر  ٹیم کو برتری دلا دی ۔ پہلے ہاف میں مانچسٹر سٹی کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی  پی ایس جی کی ٹیم میچ میں کم بیک نہ کر سکی۔ 63 ویں منٹ میں ریاض مہریز نے ایک بار پھر  گیند کو جال میں پھینک کر مانچسٹر سٹی کی برتری دگنی  کر دی  جو میچ کے اختتام تک  برقرار رہی اور مانچسٹر سٹی نے دو صفر سے میچ اپنے نام کیا۔