Tuesday, April 16, 2024

مانچسٹر سٹی نے ویٹ فورڈ، انٹر میلان نے ساسسولا کو شکست دیدی

مانچسٹر سٹی نے ویٹ فورڈ، انٹر میلان نے ساسسولا کو شکست دیدی
July 22, 2020

لندن ( 92 نیوز)انگلش پریمیئر لیگ اور اٹالین فٹبال  لیگ  دلچسپ مقابلے جاری، مانچسٹر سٹی نے ویٹ فورڈ کو چار صفر سے شکست دے دی،اٹالین لیگ میں انٹر میلان  نے ساسسولا کو  دو،ایک سے ہرا دیا۔

انگلش پریمیئر لیگ اور  اٹالین فٹبال لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں ،  انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی  نے چار صفر سے شکست دی،اٹالین فٹبال لیگ میں انٹر میلان نے ساسسولو  کو دو،ایک سے زیر کیا۔

پریمیئر لیگ میں  مانچسٹر سٹی   اور ویٹ فورڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ،مانچسٹر سٹی کے سامنے  حریف ٹیم مکمل  طور پر بے بس دکھائی دی،پہلے ہاف میں  رحیم اسٹڑلنگ نے دو گول داغ کر  ٹیم کو  برتری دلا  دی۔

دوسرے ہاف میں بھی  مانچسٹر سٹی کی ٹیم ویٹ فورڈ پر  حاوی  رہی اور دو  مزید گول اسکور کر کے  چار صفر سے میچ اپنے  نام کیا۔

اٹالین فٹبال لیگ میں انٹر میلان اور  ساسسولو کی ٹیمیں  مد مقابل ہوئیں ،انٹر میلان  نے  شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو،ایک سے کامیابی سمیٹی،،فاتح ٹیم نے دونوں گول  پہلے ہاف میں اسکور کیے۔