Thursday, May 2, 2024

مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو ہرادیا

مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو ہرادیا
May 7, 2019
لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو ایک صفر سے ہرا کر ٹائٹل پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی۔ انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو ایک صفر سے ہرا کر ٹائٹل پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی۔ میچ کا واحد گول مانچسٹر سٹی کے کپتان ونسینٹ کومپنی نے میچ کے 70 ویں منٹ میں اسکور کیا، پوائنٹس ٹیبل پر سٹی 95 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولفر ٹائیگر ووڈزکو صدارتی میڈل آف فریڈم سے نواز دیا، عالمی سطح پرامریکی عظمت، عزم اور حوصلے کی علامت بھی  قرار دیا۔ ٹرمپ نے گولفر کی جیتنے کی نا ختم ہونے والی خواہش کی تعریف بھی کی۔ دوسری جانب  برطانیہ میں منفرد ریس منعقد کی گئی جس میں ڈرائیورز نے مسخ شدہ گاڑیوں کے اوپر سے جمپ لگانے کا مظاہرہ کیا۔بینک ڈے کی چھٹی پر ہونے والی ریس میں 10 ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ جیتنے والے ڈرائیور کو 50 پاؤنڈ کا انعام دیا گیا۔