Tuesday, April 16, 2024

مانچسٹر سٹی 1982 کے بعد کیلینڈر ائیر میں 100 گول کرنیوالا پہلا کلب بن گیا

مانچسٹر سٹی 1982 کے بعد کیلینڈر ائیر میں 100 گول کرنیوالا پہلا کلب بن گیا
December 25, 2017

لندن ( 92 نیوز ) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں مانچسٹر سٹی نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا ۔ مانچسٹر سٹی 1982 کے بعد کیلینڈر ایئر میں گولز کی سنچری بنانے والا پہلا کلب بن گیا۔ مانچسٹر سٹی رواں برس 55 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے
انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں مانچسٹر سٹی کی کا میابیوں کا سفر جاری ہے ۔ مانچسٹر سٹی 1982 کے بعد سے کیلینڈر ایئر میں گولز کی سنچری بنانے والا پہلا کلب بن گیا ۔
مانچسٹر سٹی نے شاندار کارنامہ اپنے آخری مقابلے میں بورن ماؤتھ کلب کیخلاف 0-4 سے فتح کی بدولت انجام دیا۔
رواں سیزن میں مانچسٹر سٹی کے مجموعی گولز کی تعداد 100 ہوگئی ۔ جس میں پریمیئر لیگ میں ہونے والے 60 گولز بھی شامل ہیں ۔
اس سے قبل لیور پول نے 1982 میں کلینڈر ایئر میں 106 گول بنائے تھے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو مانچسٹر سٹی کا 55 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ۔