Monday, May 6, 2024

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا
June 11, 2015
مانچسٹر (92نیوز) لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے سات سو نو کا دوران لینڈنگ ٹائر پھٹ گیا۔ طیارے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ٹرپل سیون طیارے کا ٹائر مانچسٹر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا جس سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا عملہ طیارے کا ٹائر بھی تبدیل نہیں کرسکا جس کےلئے غیرملکی ایئرلائن کی مدد لینا پڑی۔