Tuesday, May 14, 2024

ماؤنٹ ایورسٹ پر کورونا کا پہلا کیس رپورٹ، ناروے کا کوہ پیما ارلینڈ نس شکار

ماؤنٹ ایورسٹ پر کورونا کا پہلا کیس رپورٹ، ناروے کا کوہ پیما ارلینڈ نس شکار
April 23, 2021

ہیمالیہ (92 نیوز) کورونا دنیا کے بلند ترین مقام ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی پہنچ گیا۔ ماؤنٹ ایورسٹ پر کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ ناروے کا کوہ پیما ارلینڈ نس شکار ہوا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ناروے کا کوہ پیما ارلینڈ نس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ایورسٹ بیس کیمپ میں گزشتہ ہفتے ایک کوہ پیما کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ سے نکال کر نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔

کوہ پیما میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر باقی کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ میں ہی قرنطینہ کی مدت گزارنے کا پابند کر دیا گیا۔