Wednesday, April 24, 2024

مانسہرہ:پولیوٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دولیڈی ہیلتھ ورکرزسمیت تین جاں بحق

مانسہرہ:پولیوٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دولیڈی ہیلتھ ورکرزسمیت تین جاں بحق
March 17, 2015
مانسہرہ(ویب ڈیسک)کے پہی کے میں ضلع مانسہرہ میں ایک بار پھر انسداد پولیو مہم دہشتگردی کا شکار ہوگئی۔ مانسہرہ میں پولیوٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو لیڈی ہیلتھ ورکروں سمیت تین جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں پولیو مہم کے دوران تھانہ صدر کے علاقہ شیراں دی بانڈی کے مقام پر نامعلوم افراد نے گھات لگا کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرستارہ گل ،اور تھانہ صدرکے اے ایس آئی مشتاق موقع پر جاں بحق ہو گئےجبکہ گولیاں لگنے سے زخمی لیڈیز کنزہ فاطمہ کوہسپتال لے جایا جا رہا تھاکہ وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئیں ۔َ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن حبیب اللہ نے واقعہ کو دہشتگردوں کی کارروائی قرار دیاہےجبکہ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔