Friday, March 29, 2024

مانسہرہ:جیپ گہری کھائی میں گر گئی 10افراد جاں بحق 4زخمی

مانسہرہ:جیپ گہری کھائی میں گر گئی 10افراد جاں بحق 4زخمی
March 1, 2017
مانسہرہ ( 92 نیوز ) مانسہرہ میں شنکیاری کے قریب جیپ گہری کھائی میں گرنے سے دس افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق مانسہرہ کے علاقہ شنکیاری سے جیپ سامان اور مسافروں کو لے کر گائوں راٹھی بکی جارہی تھی کہ اس دوران بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں گر گئی۔۔ حادثے میں نو افراد موقع پر جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں اور زخمیوں کو نکالا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال مانسہرہ لائے گئے پانچ زخمیوں میں سے ایک دم توڑ گیا جبکہ چار زخمی تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔