Sunday, September 8, 2024

مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداءکی نماز جنازہ ادا کردی گئی !!! آرمی چیف، فوجی حکام، شہداءکے عزیزواقارب کی شرکت

مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداءکی نماز جنازہ ادا کردی گئی !!! آرمی چیف، فوجی حکام، شہداءکے عزیزواقارب کی شرکت
August 8, 2015
راولپنڈی (92نیوز) ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ چکلالہ ایئربیس پر ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف، ایئر اور نیول چیفس سمیت اعلیٰ افسروں اور جوانوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شہید جوانوں کی چکلالہ ایئربیس پر نماز ہ جنازہ میں شہداءکے عزیز واقارب سمیت بڑی تعداد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ جمعرات کی شام چھ بجے مانسہرہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں پانچ میجرز سمیت بارہ جوان شہید ہوئے تھے۔