Sunday, September 8, 2024

مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ : میڈیکل کور کے میجر عاطف رسول کی نماز جنازہ ادا

مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ : میڈیکل کور کے میجر عاطف رسول کی نماز جنازہ ادا
August 10, 2015
وزیر آباد(92نیوز)مانسہرہ کے علاقہ لسان کے قریب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے میڈیکل کور کے میجرعاطف رسول کی نماز جنازہ وزیرآباد میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ ممتاز عالم دین صاحبزادہ پروفیسر پیر ڈاکٹر محمدآصف ہزاروی نے پڑھائی۔ تفصیلات کے مطابق شہید کا جسد خاکی اسلام آباد سے بذریعہ روڈوزیرآبالایا گیا،اہلیان علاقہ نے جسد خاکی وزیرآباد پہنچنے پر پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا۔ میت کے ساتھ فوجی افسران سمیت شہید کے والد بھی ہمراہ تھےنماز جنازہ میں اعلی فوجی افسران،مقامی سول افسران،مقامی انتظامیہ کے افسران ،عوامی منتحب نمائندے ،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت علاقہ کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید میجر کا تعلق وزیرآباد کے نواحی گاؤں بھروکی چیمہ سے تھا۔