Tuesday, May 7, 2024

مانسہرہ: ہزارہ یونیورسٹی میں2 طلباءگروپ آپس میں لڑ پڑے، ہوائی فائرنگ اور ہینڈگرنیڈ پھٹنے سے 4طلباءزخمی

مانسہرہ: ہزارہ یونیورسٹی میں2 طلباءگروپ آپس میں لڑ پڑے، ہوائی فائرنگ اور ہینڈگرنیڈ پھٹنے سے 4طلباءزخمی
June 11, 2015
مانسہرہ (92نیوز) مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی میں طلباءکے دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔ ہوائی فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے چار طلباءزخمی ہو گئے۔ انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی میں تنازع دو گروپوں میں اس وقت ہوا جب باہر سے آنے والے نوجوانوں نے چوکیدار پر تشدد کیا جس کے بعد طلباءمیں تصادم ہو گیا۔ انتظامیہ نے واقعہ کے بعد یونیورسٹی بند کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔ بعض طلباءنے رکاوٹیں کھڑی کر کے قراقرم ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے اکثر غیرحاضر رہنے کی وجہ سے طلباءگروپوں میں جھگڑے روز کا معمو ل بنتے جا رہے ہیں۔