Sunday, May 12, 2024

مانسہرہ ، گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ایک خاندان کے چھ افراد جاں بحق

مانسہرہ ، گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ایک خاندان کے چھ افراد جاں بحق
January 6, 2021

مانسہرہ (92 نیوز) مانسہرہ میں اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ پانو روڈ پر گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ایک خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق مرنے والوں میں میاں بیوی اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے کنگ عبداللہ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔