Wednesday, May 1, 2024

مانسہرہ کے علاقے چور کلاں میں جیپ گہری کھائی میں جا گری ، پانچ افراد جاں بحق

مانسہرہ کے علاقے چور کلاں میں جیپ گہری کھائی میں جا گری ، پانچ افراد جاں بحق
March 20, 2020
مانسہرہ (92 نیوز) مانسہرہ کے علاقے چور کلاں میں جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ مانسہرہ سید آباد چور کلاں کے مقام پر باراتیوں کی جیپ گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ میں دلہن سمیت پانچ افراد موقع پر جانبحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئ ۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حادثہ میں جانبحق ہونے والے تمام افراد آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔