Friday, April 19, 2024

مانسہرہ کی بخت النساء نے انصاف کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

مانسہرہ کی بخت النساء نے انصاف کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
November 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی بخت النساء بی بی انصاف کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ بوڑھی بے سہارا خاتون نے شہید شوہر کی پینشن نہ ملنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ مانسہرہ کی رہائشی بوڑھی بخت النساء بی بی کا شوہر سید سردار شاہ پولیس ملازم تھا جو 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں دوران ڈیوٹی شہید ہو گیا۔ 14 سال گزرنے کے باوجود بخت النساء بی بی کو اپنے شوہر کی پینشن جاری نہ ہو سکی۔ انصاف کے لیے بخت النساء بی بی نے سپریم کے انسانی حقوق سیل میں درخواست دائر کر دی۔ بخت النساء بی بی کا کہنا تھا کہ شوہر کی محکمہ پولیس میں 35 سال سروس کے باوجود پینشن نہیں مل سکی۔ میری دو ہی بیٹیاں ہیں اور کوئی سہارا نہیں۔ ڈی پی او  آفس نے میرے شوہر کی سروس کا ریکارڈ ضائع کر دیا۔ احتجاج پر  ڈی پی آفس کے ملازمین نے مجھ پر تشدد بھی کیا ہے۔ بخت النساء بی بی نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور اس کے شہید شوہر کی پینش جاری کی جائے۔