Friday, April 19, 2024

مانسہرہ کا سیاحتی مقاں شڑاں قدرتی نظاروں اور خوبصورتی سے مالا مال

مانسہرہ کا سیاحتی مقاں شڑاں قدرتی نظاروں اور خوبصورتی سے مالا مال
December 9, 2018
مانسہرہ ( 92 نیوز) یوں تو مانسہرہ میں وادی کاغان کی خوبصورتی کا کوئی جواب نہیں مگر یہاں کا سیاحتی مقام شڑاں بھی قدرتی نظاروں اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے،شڑاں تک پہنچنا بھی کوئی آسان کام نہیں۔ بلند و بالا پہاڑ، وسیع سبزہ زار،خوبصورت جھرنے اور سادہ زندگی، شڑاں فاریسٹ میں وہ سب کچھ ہے جو دل کو موہ لے،سیاح یہاں آتے ہیں اور خوبصورت نظاروں میں کھو جاتے ہیں۔ شڑاں کا علاقہ جس قدر سحر انگیز ہے وہاں تک رسائی بھی اتنی ہی مشکل ہے ، شڑاں آنے کے لیے کوئی سڑک نہیں،پتھریلے راستے پر جیپیں ہچکولے کھاتی کچھوے کی چال چلتی ہیں،گاڑی کے بونٹ پر ایک شخص کو بٹھایا جاتا ہے تاکہ جیپ نہ پلٹ جائے،مگر پھر بھی کوئی نہ کوئی حادثہ ہو ہی جاتا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نےیہاں ٹینٹس تو لگا دیے مگر سیاحوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ شڑاں تک روڈ بنا کر سفر کو محفوظ بنایا جائے ۔ قدرتی نظاروں اور دلفریب مناظر سے بھرپور شڑاں کی  خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے مگرخستہ حال سڑک یہاں سیاحت کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔