Thursday, April 25, 2024

مانسہرہ ، نجی اسکول میں کرنٹ لگنے سے 3 طلبا، ایک ٹیچر جاں بحق

مانسہرہ ، نجی اسکول میں کرنٹ لگنے سے 3 طلبا، ایک ٹیچر جاں بحق
September 18, 2018
مانسہرہ (92 نیوز) مانسہرہ کے علاقے کوائی میں نجی اسکول میں کرنٹ لگنے سےتین طلبا  اور ایک ٹیچر جاں بحق ہو گئے جبکہ چوکیدار زخمی ہو گیا۔ کوائی کے علاقے میں قائم نجی اسکول میں صبح کے وقت اسمبلی جاری تھی ۔ طلبا قومی پرچم لہرانے لگے تو اچانک لوہے کا پائپ اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے چھو گیا۔ لوہے کا پائپ بجلی کی تاروں سے چھونے پر تین طلبا اور ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ چوکیدار زخمی ہوگیا۔ بچوں اور ٹیچر کی اچانک موت پر کہرام مچ گیا۔ المناک سانحہ پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔