Sunday, September 8, 2024

مانسہرہ میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی جگہ پر ریسکیو آپریشن مکمل

مانسہرہ میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی جگہ پر ریسکیو آپریشن مکمل
August 7, 2015
مانسہرہ(92نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق مانسہرہ میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی جگہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مانسہرہ میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی جگہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے حادثے میں شہید ہونے والے 12 شہداء کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں شہید ہونے والے 5 میجرز سمیت 12 جوانوں کے جسد خاکی سی ایم ایچ ایبٹ آباد منتقل کی گئی ہیں۔ شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس کےعلاوہ آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سوار تھا  شہید ہونے والوں میں پائلٹ میجر ہمایوں ٹیپو اورمعاون پائلٹ میجر مزمل میجرڈاکٹرعاطف، میجرڈاکٹرعثمان، میجر ڈٓاکٹر شہزاد ،نائیک عامرسعید، نائیک مقبول ، سپاہی رحمت اللہ ،حوالدار آصف ،نرسنگ سپاہی انعام اللہ ،سپاہی وقاراور حوالدارمنیرعباسی شامل ہیں۔