Tuesday, May 21, 2024

مانسہرہ میں بچے سے زیادتی کا کیس ، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچے کےساتھ زیادتی کی تصدیق

مانسہرہ میں بچے سے زیادتی کا کیس ، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچے کےساتھ زیادتی کی تصدیق
December 29, 2019
 مانسہرہ (92 نیوز) مانسہرہ میں دس سالہ بچے یاؤس کے ساتھ زیادتی اور تشدد کیس میں متاثرہ بچے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کر لی جس میں بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کے سر ، دائیں اور بائیں بازو میں زخم کے نشانات ہیں ۔ بچے کی آنکھوں میں سوجن اور خون کے نشان بھی ہیں ۔ زیادتی کا شکار ہونے والا بچہ ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں بچہ زیر علاج ہے ۔ ڈی آئی جی ہزارہ پولیس مظہر الحق کاکاخیل کے مطابق زیادتی کے مرکزی ملزم قاری شمس الدین کی گرفتاری کیلئے  چھاپے جاری ہیں جبکہ کیس میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔ ڈی پی او مانسہرہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ملزم کی گرفتاری کیلئے سرگرداں اور دیگر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے ۔