Friday, March 29, 2024

مانسہرہ ، قتل یا خود کشی ، عدالتی حکم پرمتوفیہ اقرا کی قبر کشائی کی گئی

مانسہرہ ، قتل یا خود کشی ، عدالتی حکم پرمتوفیہ اقرا کی  قبر کشائی کی گئی
December 19, 2017

مانسہرہ ( 92 نیوز ) مانسہرہ میں محلہ سید آباد میں نئی نویلی دلہن کا قتل یا خودکشی کے معمے کو حل کرنے کیلئے عدالتی حکم پر قبر کشائی کی گئی ۔
لڑکی کے والدین نے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر عدالت نے قبر کشائی کے احکامات جاری کئے تھے ۔
ڈاکٹرز کے مطابق متوفیہ اقرا کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں ۔


خواجگان کی رہائشی اقرا کی شادی ڈیڑھ ماہ پہلے کزن حافظ فیضان سے ہوئی تھی ۔ جو تین دن پہلے مردہ پائی گئی ۔
سسرال والوں نے پہلے دل کا دورہ پھر خودکشی ظاہر کی جبکہ والدین نے قتل قرار دے کر تھانہ سٹی میںِ رپورٹ درج کرائی۔
پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی کی نگرانی میں قبر کشائی کی اور ڈاکٹرز کی ٹیم سے پوسٹمارٹم کرایا۔
ڈاکٹر کے مطابق متوفیہ کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں جبکہ سیمپل لیبارٹری بھیجے گئے ہیں ۔
اقرا نے خودکشی کی یا قتل کیا گیا اصل حقائق رپورٹس آنے پر ہی سامنے آئیں گے۔