Sunday, May 19, 2024

ماما میا کی میوزیکل دنیا برطانیہ پہنچ گئی

ماما میا کی میوزیکل دنیا برطانیہ پہنچ گئی
July 17, 2018
لندن ( 92 نیوز) ماما میا کی میوزیکل دنیا برطانیہ پہنچ گئی ، لندن میں ہالی ووڈ کامیڈی مووی ماما میا ہیئر وی گو اگین کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا  جس میں مداحوں کی بڑی تعداد نے بلیو کارپٹ پر فلم کی کاسٹ کا پرجوش استقبال کیا ۔ فلمی ستارے جب  کارپٹ پر اترے تو مداحوں نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا ، اس موقع پر شہرہ آفاق گلوکارہ شیئر، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ میرل سڑیپ، پیریس بروسنان سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ اول پارکر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم  دس سال قبل ریلیز ہونے والی ماما میا کا سیکوئل ہے  جس میں مشہور برطانوی بینڈ ایبا کے گانے ایک بار پھر سے شائقین کو سننے کیلئے ملیں گے ۔ مزاح سے بھرپو میوزیکل مووی ماما میا ہیئر وی گو اگین تین روز بعد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔