Friday, May 10, 2024

مالیاتی گوشوارے، امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو عام شہری کی طرح دستاویزات پیش کرنیکا حکم

مالیاتی گوشوارے، امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو عام شہری کی طرح دستاویزات پیش کرنیکا حکم
July 10, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) مالیاتی گوشوارے دینا ہی ہوں گے، امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو عام شہری کی طرح دستاویزات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ امریکا کی اعلٰی عدلیہ نے بڑا فیصلہ دیدیا، ڈونلڈ ٹرمپ بھی عام شہریوں کی طرح ہیں، انہیں اپنے مالیاتی گوشوارے سامنے لانا ہی ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے نیویارک کے اٹارنی جنرل کا مطالبہ مان لیا،، جس کی بنیاد پر صدر ٹرمپ کو اپنے مالی گوشوارے عدالت میں پیش کرنا ہوں گے، چونکہ عدالتی تحقیقات خفیہ ہیں،، اس لئے ممکنہ طور پر صدر ٹرمپ کے مالیاتی ریکارڈ جلد منظرعام پر نہیں آسکیں گے۔ دوسری جانب اعلیٰ عدلیہ نے کانگریس کا ٹرمپ کے مالیاتی ریکارڈ طلب کرنے کا مطالبہ بھی رد کردیا ہے،، جس کے بعد کانگریس فی الحال ریکارڈ کو پوری طرح سے نہیں دیکھ سکتی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو دھوکا دہی اور سیاسی جادوگری قرار دیا ہے، کہتے ہیں جیسے ملرتحقیقات ایک دھوکا دہی تھیں یہ بھی ویسے ہی ہیں، میں مطمئن ہوں بھی اور نہیں بھی۔ دونوں فیصلے چیف جسٹس جان رابرٹس جونیئر نے تحریر کیے، جن کی صدر ٹرمپ کے اپنے تعینات کردہ دو ججز جسٹس نیل گورسچ اور جسٹس بریٹ کیوانوگ نے بھی تائید کی ہے۔