Friday, May 10, 2024

مالیاتی اداروں کو ترسیلاتی ڈیٹا کے ساتھ تجزیہ بھی پیش کرنا لازم قرار

مالیاتی اداروں کو ترسیلاتی ڈیٹا کے ساتھ تجزیہ بھی پیش کرنا لازم قرار
August 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف اے ٹی ایف کی نئی شرائط پر عملدرآمد جاری ،مشکوک بینک ترسیلات روکنے کے لئے انشورنس کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،اب ہر مالیاتی ادارے کو ترسیلاتی ڈیٹا کے ساتھ تجزیہ بھی پیش کرنا ہوگا۔

حکومت نے مشکوک بینک ترسیلات روکنے کیلئے انشورنس کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے خلاف عدم تعاون پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق  فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے مشکوت ترسیلات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے درکار ڈیٹا میں خامیوں کا نوٹس لے لیا۔

اب ہر مالیاتی ادارے کو ترسیلاتی ڈیٹا کے ساتھ تجزیہ بھی پیش کرنا ہوگا، مطلوبہ ڈیٹا میں شناختی کارڈ کی کاپی ،ترسیلات کی انٹر بینک ٹرانسفر، رقوم کا حجم اور تاریخیں شامل ہوں گی ۔ ۔۔  بروقت اطلاع نہ دینے پر فنانشل مانیٹرنگ  یونٹ متعلقہ مالیاتی اداروں کے حکام کو نوٹس ارسال کرے گا۔ واضح رہے کہ  ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ ماہ ڈیٹا کی کوالٹی پر سوال اٹھایا تھا۔