Sunday, September 8, 2024

مالی : ہوٹل پر شدت پسندوں کے حملے میں 5فوجیوں سمیت 8افراد ہلاک

مالی : ہوٹل پر شدت پسندوں کے حملے میں 5فوجیوں سمیت 8افراد ہلاک
August 8, 2015
باماکو (ویب ڈیسک) مالی میں ایک ہوٹل پر شدت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ آوروں نے کئی غیر ملکیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ مالی کے قصبے سویر میں بائیبلوس ہوٹل پرشدت پسندوں نے دھاوا بول دیا۔ ہوٹل میں اقوام متحدہ امن مشن کے فوجی مقیم تھے۔ اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ان کا ایک رکن حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ ہوٹل میں مقیم یوکرائن کا ایک پائلٹ شدت پسندوں کے چنگل سے بھاگ نکلا جس کا کہنا ہے کہ اب بھی جنوبی افریقہ اور روس کے تین فوجی شدت پسندوں کے پاس یرغمال ہیں۔ ہوٹل میں فرانسیسی شہری بھی موجود ہیں۔ مالی کے حکام کا کہنا ہے کہ تین حملہ آور مارے گئے ہیں جن میں سے ایک نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ مالی فوج نے ہوٹل کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔