Friday, April 26, 2024

مالی کے شمالی علاقے میں ملٹری ہیڈکواٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ، چار شہری ہلاک

مالی کے شمالی علاقے میں ملٹری ہیڈکواٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ، چار شہری ہلاک
July 2, 2018
بماکو (92 نیوز) مالی کے شمالی علاقے میں ملٹری ہیڈکواٹر پر دہشتگردوں نے دھاوا بول دیا۔ کار بم دھماکے اور فائرنگ سے چار شہری ہلاک اور آٹھ فرانسیسی فوجیوں سمیت اکتیس افراد زخمی ہو گئے۔ مالی کے فوجی حکام کے مطابق دہشت گرد حملہ شمالی شہر گاؤ میں واقع فوجی ہیڈ کواٹر پر کیا گیا۔ سب سے پہلے ایک بارودی مواد سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی حکام کے درمیان پندرہ منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ اس حملے میں چار شہری ہلاک جبکہ اکتیس زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی حکام نے اپنے آٹھ فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن کی دو گاڑیں بھی مکمل تباہ ہو گئی ہیں۔