Friday, May 17, 2024

مالی میں بارودی سرنگ دھماکے سے دو فرانسیسی فوجی ہلاک

مالی میں بارودی سرنگ دھماکے سے دو فرانسیسی فوجی ہلاک
September 7, 2020

مالی ( 92 نیوز) افریقی ملک مالی  ميں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو فرانسيسی فوجی ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی کے شمال مشرقی علاقے کیڈال میں آپریشن کے دوران فرانسیسی فوجیوں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 فرانسیسی فوجی ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی حکام نے فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مالی میں بد امنی سے نمٹنے کیلئے پانچ ہزار فرانسیسی فوجی تعینات ہیں۔