Thursday, May 9, 2024

مالی، فرانسیسی فوج نے 30 سے زائد دہشت گرد ہلاک کر دیئے

مالی، فرانسیسی فوج نے 30 سے زائد دہشت گرد ہلاک کر دیئے
February 8, 2020
گورما (92 نیوز) افریقی ملک مالی میں فرانسیسی فوج نے 30 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فرانسیسی فوج کے مطابق تین آپریشنز میں القاعدہ اور داعش کے گروہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ گورما کے علاقے میں 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا اور ان کی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ جب کہ لیپٹاکو کے علاقے میں، جو داعش کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، وہاں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ فرانسیسی فوج کی جانب سے آپریشنز میں ڈرونز، جنگی طیاروں اور 2 ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا گیا۔