Sunday, April 28, 2024

مالی ، شدت پسندوں کا حملہ ، 24فوجی ہلاک،29 زخمی ‏

مالی ، شدت پسندوں کا حملہ ، 24فوجی ہلاک،29 زخمی ‏
November 19, 2019
مالی  (92 نیوز )مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں کے حملے میں 24 فوجی اہلکار ہلاک اور انتیس زخمی ہوگئے، متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق شدت پسندوں نے مالی کے  علاقے تبن کورٹ میں گشت پر مامور فوجی  قافلے پر حملہ کردیا جس میں چوبیس اہلکار ہلاک اور انتیس زخمی ہوگئے ۔ رپورٹس کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ، رواں ماہ میں فوج پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے ۔ اس سے قبل یکم نومبر کوشدت پسندوں  کے حملے میں 54فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔