Friday, May 17, 2024

مالی سال کی پہلی سہ ماہی ،تجارتی خسارہ سو فیصد سے بڑھ گیا ، ادارہ شماریات

مالی سال کی پہلی سہ ماہی ،تجارتی خسارہ سو فیصد سے بڑھ گیا ، ادارہ شماریات
October 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مالی سال کی پہلی سہ ماہی ،تجارتی خسارہ سو فیصد سے بڑھ گیا ۔ ادارہ شماریات نے پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی  میں درآمدات 65.08 فیصد اضافے سے 18 ارب 63 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ سال 11 ارب 28 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں ۔ تجارتی خسارہ 11 ارب 66 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ گذشتہ سال کے 5.81 ارب ڈالر کے مقابلے میں خسارہ 100.62 بڑھ گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  برآمدات 27.32 فیصد اضافے سے 6 ارب 96 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ  گذشتہ سال 5 ارب 47 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں ۔ اگست کے مقابلے ستمبر میں برآمدات میں 26.13 فیصد اضافہ ہوا ۔ ستمبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 38 کروڑ ڈالر تھا جبکہ گزشتہ سال ستمبر 2020 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 88 کروڑ ڈالر تھا۔

رواں مالی سال  کے دوران اگست کے مقابلے ستمبر میں درآمدات میں 50.78 فیصد اضافہ ہوا ۔ ستمبر 2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 47 کروڑ ڈالر تھا جبکہ گزشتہ سال ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 4 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا۔