Tuesday, April 23, 2024

مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کی دستاویزات 92 نیوز نے حاصل کرلیں

مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کی دستاویزات 92 نیوز نے حاصل کرلیں
April 25, 2021

لاہور (92 نیوز) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کی دستاویزات 92 نیوز نے حاصل کرلیں۔

 

رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کیلئے 650 ارب روپے مختص ہیں، جس میں سے 9 ماہ میں 301 ارب روپے خرچ ہوئے۔ جولائی تا مارچ 494 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کی اجازت دی گئی تھی۔ وفاقی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کیلئے 315 ارب روپے جاری کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں نے 191 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی اخراجات کیے، این ایچ اے کو 98 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی اخراجات کی اجازت دی گئی تھی جبکہ 9 ماہ میں صرف 55 ارب روپے خرچ کرنے کیلئے جاری کئے گئے۔

این ٹی ڈی سی اور پیپکو نے 50 فیصد سے کم ترقیاتی اخراجات کیے،  وزارت صحت 10 ارب روپے سے زائد ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 4 ارب 65 کروڑ روپے خرچ کرسکی۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن ساڑھے 22 ارب میں سے 16 ارب 65 کروڑ روپے خرچ کرسکا۔