Sunday, May 12, 2024

مالی سال 23 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.0 فیصد تک پہنچ جائیگی، عالمی بینک

مالی سال 23 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.0 فیصد تک پہنچ جائیگی، عالمی بینک
October 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھنے کا امکان ہے ۔ عالمی بینک نے خبردار کردیا، اپنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 23 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.0 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تیل اور اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی اور توانائی کے نرخوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنے گا۔ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے جس سے مالی سال 23 میں معاشی شرح نمو 4.0 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو بیرونی ادائیگیوں دباؤ اور مالی چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت مالیاتی چیلنجر کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں پالیسی شرح میں اضافہ کیا ہے، حکومت توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2.5 فیصد تک ہو سکتا ہے اور ترسیلات زر کی آمد متوسط ہونے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال قبل از انتخابات اخراجات سے مالی خسارہ 7.1 فیصد تک رہ سکتا ہے۔ آمدنی بڑھانے کیلئے جی ایس ٹی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ جی ایس ٹی مالیاتی خسارے کو کم کرنے میں معاونت کرے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کا قرض پروگرام جاری رہے گا۔