Tuesday, April 16, 2024

مالی سال 2018-2019 بجٹ میں سینکڑوں لگژری اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا دی گئی

مالی سال 2018-2019 بجٹ میں سینکڑوں لگژری  اشیا  پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا دی گئی
April 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مالی سال 2018-2019 بجٹ میں سینکڑوں لگژری  اشیا  پردرآمدی ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہیں جس سے اشیا مزید مہنگی ہونگی۔ بچوں بڑوں کے کپڑے، جوتوں سمیت سینکڑوں اشیا مہنگے ہو گئیں۔ اسٹیل مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق لگژری اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ کاٹن مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ کاٹن مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 25 سے 30 فیصد تک کرنے کی تجویز ہے جبکہ پولی ایسٹر اوریارن مصنوعات  پرریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد  کر دی گئی ہے۔ مرد و خواتین کے درآمدی ملبوسات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے 10 فیصد تک کرنے کی تجویز ہے۔ بچوں سمیت مرد اورخواتین کے درآمدی ملبوسات پر ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رومال ، شالز ، ٹائیز اور مفلرز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے 10 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ گرم کمبل ، بیڈ شیٹس اور درآمدی پردوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کی تجویزہے۔ درآمدی بیگز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد جبکہ امپورٹڈ  جوتوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد تک کرنے کی تجویزہے۔ اسٹیل مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔