Thursday, May 2, 2024

مالی سال 2016 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود برقرار

مالی سال 2016 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود برقرار
July 25, 2015
کراچی(92نیوز)اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2016کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، پالیسی کے تحت شرح سود کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اعداوشمار میں بہتری آئی ہے،تیل کی قیمتوں میں کمی کا معیشت پر مثبت اثر پڑا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے معیشت پر مثبت اثرات پڑینگے حکومت توانائی بحران پر توجہ دی رہی ہے۔ گیس انفراسٹریکر ڈیویلپمنٹ سیس سے ایف بی آر نے 145ارب روپے حاصل کئے اسٹیٹ بینک نے موجودہ معاشی اعداودشمار کی روشنی میں ٹارگٹڈ پالیسی ریٹ کو6.5 فی صد اور اپر کوریڈور پر 7 فی صد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مالی سال 2016میں بجلی کی قیمتوں اضافہ متوقع ہے اشرف محمود وتھرا کا کہنا تھا کہ سیلاب سے زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ۔